حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن کیلئے آئی سی سی سے درخواست کردی
جمعرات 2 جولائی 2015 12:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے ٹیسٹ میں چار جولائی سے آگے توسیع کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے درخواست کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوبارہ مشکوک رپورٹ ہوا تھا اور اگر وہ اس بار اپنے ایکشن کو درست ثابت کرنے میں کامیاب نہ ہوئے اور ان کا ایکشن 15 ڈگری سے زیادہ خم کھاتی نظر آئی تو ان کی باوٴلنگ پر ایک سال کیلئے پابندی لگ جائے گی۔
حفیظ کے باوٴلنگ ٹیسٹ کیلئے 30 جون کی تاریخ دی گئی تھی کو چنئی کی لیبارٹری میں ہونا تھا تاہم بھارتی ویزا نہ آنے کے سبب حفیظ ٹیسٹ کیلئے نہ جا سکے۔حفیظ اسکواڈ کے ساتھ پالے کیلی پہنچ چکے ہیں جہاں تین جولائی سے پاکستان اور سری لنکا تیسرے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گے۔(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ غیرمعمولی حالات کی وجہ سے ہم نے آئی سی سی نئی تاریخ کی درخواست کی ہے۔
ہم نے ان کا ٹیسٹ 14 دن کے اندر کرانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم انڈین سفارتخانے کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ہم نے تیسرے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران نئی تاریخ کی درخواست کی ہے ۔حفیظ کا ایکشن 21 جون کو رپورٹ ہوا تھا اور آئی سی سی قوانین کے مطابق ایکشن رپورٹ ہونے کے 14 دن کے اندر ایکشن کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.