کینیڈاکا 148واں یوم آزادی،اوٹاوا میں شدید بارش کے باوجود تقریب میں 35 ہزار افراد کی شرکت

جمعرات 2 جولائی 2015 12:39

ٹورنٹو۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کینیڈا میں 148واں یوم آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ کینیڈین خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوٹاوا میں شدید بارش کے باوجود کینیڈا کے 148ویں یوم آزادی کی تقریب پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوجی بینڈ اور دستوں نے گورنر جنرل ڈیوڈجانسن کو سلامی دی اس موقع پر قومی ترانہ بھی گایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ یوم آزادی کی تقریب میں 35 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اورملکی افواج اور بینڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :