امریکی ریاست پینسلو انیا میں 107سال پرانہ پل دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 12:39

پینسلوینیا ۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امریکی ریاست پینسلو انیا میں 107سال پرانہ پل دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینسلوانیا میں واقع رونوراوپبسٹر پل واشنگٹن اور ویسٹ مور لینڈ کو ملانے والا پل دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا ۔ مزکورہ پل کو 14جولائی 2009ء کو خطرناک قرار دیا گیا تھا اور ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔107سالہ پرانے پل کو تباہ کرنے کے لئے 172کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔