پروٹیزکرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز کل بی سی بی الیون کے خلاف ٹی ٹونٹی ٹور میچ سے کریگی

جمعرات 2 جولائی 2015 12:39

پروٹیزکرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز کل بی سی بی الیون کے خلاف ٹی ٹونٹی ..

فتح اللہ ۔02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں جیت کا عزم لئے بنگلہ دیش پہنچ گئی، مہمان ٹیم کل جمعہ کو بنگلہ دیش کرٹ بورڈ الیون کے خلاف ٹی ٹونٹی ٹور میچ سے کرے گی۔ پروٹیز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی جبکہ دوسرا اور آخری میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 جولائی، دوسرا میچ 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 جولائی جبکہ دوسرا اور آخری میچ 30 سے 3 اگست تک کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو آسان حریف تصور کرنے کے دن گزر گئے ہیں اب وہ خطرناک بن گئی ہے اور اسے اس کی سرزمین پر شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :