کیربیئن پریمیئر لیگ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

جمعرات 2 جولائی 2015 12:41

کیربیئن پریمیئر لیگ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

سینٹ کٹس ۔02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کیربیئن پریمیئر لیگ میں کل جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ کل گیانا اور سینٹ کٹس کی ٹیموں کے درمیان وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلا جائیگا اسی روز کا دوسرا میچ بارباڈوس اور سینٹ لوشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یہ میچ بھی وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلا جائیگا میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

گیانا کی قیادت دنیش رامدین کرینگے جبکہ سینٹ کٹس کی قیادت کے فرائض مارلون سیمیولز سر انجام دینگے، دوسرے میچ میں سینٹ لوشیا کی ٹیم ڈیرن سمی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، سینٹ لوشیا کو مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن، آل راؤنڈر نیتھن میکولم، آل راؤنڈر ڈیرن سمی ، مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر اور فاسٹ باؤلر کیماروئچ کی خدمات حاصل ہونگی۔

کرس گیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بارباڈوس کی کپتانی کے فرائض آل راؤنڈر کیرون پولارڈ انجام دیں گے۔ بارباڈوس شعیب ملک، ڈیون سمتھ، راوی رامپال اور جسٹن اونٹنگ جیسے بہترین پلیئرز کی خدمات حاصل ہیں ۔ کیربیئن پریمیئر لیگ کا پہلا سیمی فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائیگا دوسرا سیمی فائنل 25 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 26 جولائی کو کھیلا جائیگا۔