کیربیئن پریمیئر لیگ، بارباڈوس ٹیبل پر بدستور سرفہرست

جمعرات 2 جولائی 2015 12:41

کیربیئن پریمیئر لیگ، بارباڈوس ٹیبل پر بدستور سرفہرست

بارباڈوس ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کیربیئن پریمیئر لیگ 2015 میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس بدستور پہلے اور سینٹ لوشیا ذوکس دوسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیربیئن ٹی 20 لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بارباڈوس نے پانچ میچ کھیلے چار جیتے اور ایک ہارا، اس طرح وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سینٹ لوشیا کی ٹیم پانچ میچ کھیل کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جمیکا تلاواز چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور سینٹ کٹس نیوس پیٹریاٹس دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کا ایک پوائنٹ جبکہ گیانا ایمزون نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا۔