ولیم سسٹرز ذاتی وجوہات کی بناء پر ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں

جمعرات 2 جولائی 2015 12:41

ولیم سسٹرز ذاتی وجوہات کی بناء پر ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ایونٹ ..

لندن ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پانچ مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کی چیمپئن سرینا ولیمز اور وینس ولیمز پر مشتمل امریکن جوڑی ذاتی وجوہات کی بناء پر ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ولیم سسٹرز نے 2000، 2002ء، 2008ء، 2009 اور 2012ء میں ویمنز ڈبلز ٹائٹلز جیتے تھے۔ آل انگلینڈ کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ولیم سسٹرز نے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے تاہم انہوں نے کوئی وجہ نہیں بتائی۔ ان کی جگہ ایک نئی جوڑی کو ویمنز ڈبلز ڈرا میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :