جاپانی پلیئر کائی نیشکوری فٹنس مسائل کے باعث ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

جمعرات 2 جولائی 2015 12:44

جاپانی پلیئر کائی نیشکوری فٹنس مسائل کے باعث ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ..

لندن ۔02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جاپانی کے سٹار پلیئر اور ففتھ سیڈ کائی نیشکوری فٹنس مسائل کے باعث رواں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ان کی دستبرداری کے بعد سنتیاگو کو واک اوور مل گیا اور وہ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ آل انگلینڈ کلب میں جاری میگا ایونٹ میں جاپانی پلیئر کائی نیشکوری انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ومبلڈن اوپن میں مقابلوں کو جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :