ومبلڈن اوپن ، کینیڈ ین ٹینس پلیئر یوجینی بوچارڈ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کے باوجود سزا سے بچ گئیں

جمعرات 2 جولائی 2015 12:51

ومبلڈن اوپن ، کینیڈ ین ٹینس پلیئر یوجینی بوچارڈ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کینیڈا کی ٹینس پلیئر یوجینی بوچارڈ ومبلڈن میں ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کے باوجود سزا سے بچ گئیں، وہ پہلے راوٴنڈ میں ہی چینی پلیئر دوان کے ہاتھوں شکست کا شکارہوگئی تھیں۔اس دوران انھوں نے ایونٹ کے سخت ترین ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کردی، امپائر لوسی اینجزیل نے اسے چیک بھی کیا مگر یوجینی کو کوئی سزا نہیں دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یوجینی کو شکست پر کوئی شرمندگی نہیں ہے، وہ گذشتہ برس اسی ایونٹ میں فائنلسٹ رہ چکیں، جب پیٹرا کویٹووا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، انھوں نے کہاکہ بڑے ٹورنامنٹ کا اپنا ایک دباوٴہوتا ہے۔میں پہلے سیٹ میں بہتر نہیں کھیل پائی، میں اس میچ کیلیے پوری طرح تیار نہیں تھی ، یہ کافی بدقسمتی کی بات ہے، اس کے باوجود میں کھیلنا چاہتی تھی، مجھے اس پر کوئی بھی افسوس نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :