شیخوپورہ اور لودھراں میں ٹریفک حادثات ، خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ‘ 17زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 12:53

شیخوپورہ/لودھران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) شیخوپورہ اور لودھراں میں دو ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ‘ 17زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعرات کو شیخوپورہ کے نواحی علاقے کالا شاہ کاکو کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسافر وین ٹرک سے ٹکر کے بعد نالے میں جاگری۔

مسافر وین مرید کے سے لاہور جارہی تھی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ایک اور حادثے میں لودھراں میں خانیوال روڈ پر کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو وکٹوریا ہسپتال بہاولپور منتقل کردیا گیا۔ کار لاہور سے بہاولپور جارہی تھی۔