حکومت کی موسمی تبدیلیوں کے باعث بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر دس مرلے کے گھر میں ایک درخت لگانا لازمی قرار دینے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات

جمعرات 2 جولائی 2015 12:53

حکومت کی موسمی تبدیلیوں کے باعث بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) حکومت نے موسمی تبدیلیوں کے باعث بڑھتے ہوئے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے آئندہ ہر دس مرلے کے گھر میں ایک درخت لگانا لازمی قرار دینے کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی دس مرلے سے زائد زمین کی رجسٹری یا مکان کی تعمیر کیلئے آئے تو اس شخص کو اس بات کا اشٹام لیا جائے کہ وہ اپنی رہائشگاہ میں ایک درخت ضرور لگائے گا دوسری طرف حکومت نے ملک بھر کے 12 فیصد سے زائد رقبے پر جنگلات اگانے کیلئے محکمہ جنگلات کو ہدف دیدیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی سمیت دیگر مہم کی طرح درخت اگانے کی مہم بھی چلائی جائیگی تمام سرکاری دفاتر میں درخت لگانے کیلئے بھی ہدایات جاری کردی ہیں اسی طرح غیر ضروری درخت کاٹنے پر 1 سال تک سزاء دینے کا آرڈیننس بھی منظور کرنے کیلئے تیار کرلیا گیا ہے تاکہ درختوں کی بے جا کٹائی کو روکا جاسکے اور ٹمبر مافیا کیخلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔