عمران خان کی سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھال کر اپنا قد بڑھانے کے سوا کچھ نہیں‘ میری وکٹ گرانے کے فکر مند عمران بچگانہ ضدی سیاست بچانے کی فکر کریں،شیخ رشید‘ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر اراکین اسمبلی بتائیں کہ غیر حاضری کے عرصے کی تنخواہ کیوں وصول کی‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے بیان پر ردعمل
جمعرات 2 جولائی 2015 12:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھال کر اپنا قد بڑھانے کے سوا کچھ نہیں‘ میری وکٹ گرانے کے فکر مند عمران بچگانہ ضدی سیاست بچانے کی فکر کریں۔
(جاری ہے)
جمعرات کو عمران خان کی طرف سے 35 پنکچر کے جھوٹ کے اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنے اس جھوٹ کے اعتراف کے بعد نااہل ہوگئے ہیں شیخ رشید‘ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر اراکین اسمبلی بتائیں کہ غیر حاضری کے عرصے کی تنخواہ کیوں وصول کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رمضان المبارک میں بھی بہتان لگانے کی عادت ترک نہیں کی۔ عمران خان کی سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھال کر اپنا قد بڑھانے کے سوا کچھ نہیں میری وکٹ گرانے کے فکر مند عمران اپنی وکٹ کھونے کی فکر کریں۔ این اے 125 کے فیصلے کے مطابق کوئی جعلی ووٹنگ یا دھاندلی نہیں ہوئی ثابت ہوچکا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپرز کہیں استعمال نہیں ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.