چین میں بس پل سے گر گئی، 11 سیاح ہلاک،17 زخمی ،حادثے کی تحقیقات شروع

جمعرات 2 جولائی 2015 13:05

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) چین کے شمالی صوبے جیلن میں بس پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں 11 سیاح ہلاک اور17زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں سیاحوں سے بھری بس پل سے نیچے جا گری جس سے 10 غیر ملکی سیاحوں سمیت 11 سیاح ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ چین کے شمالی صوبے جیلن کے شہر جیان میں پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری بس پل سے نیچے جا گری۔ بس میں جنوبی کوریا کے 26 اور دو مقامی سیاح سوار تھے، حادثے میں 10 کورئین اور ایک چینی سیاح ہلاک ہوا، جبکہ زخمی ہونے والے سیاحوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حکام نے حادثے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔