شمالی چین میں جولائی کے مہینے میں برفباری، شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا

جمعرات 2 جولائی 2015 13:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) چین کے شمالی مشرقی صوبے میں جولائی کے مہینے میں برفباری نے شہریوں کو حیران کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابقصوبے جیلن کے پہاڑوں پر برفباری نے جہاں شہریوں کو حیران کیا وہیں ان کے چہرے خوشی سے کھل گئے۔

(جاری ہے)

8ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور برفباری کو خوب انجوائے کیا ، سیاحوں کا کہنا تھاکہ انہوں نیجولائی کے مہینے میں برفباری کبھی نہیں دیکھی ،اس مہینے میں برفباری حیران کن ہے۔

متعلقہ عنوان :