گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ‘ رابی پیرزادہ

جمعرات 2 جولائی 2015 13:21

گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) معروف گلوکارہ و ماڈل رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

بطور گلوکارہ ہر طرح کے گانے شوق سے گاتی ہوں مگر پاپ میوزک شروع سے ہی میرا پسندیدہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔