ہدایتکاروں کو نئے ٹیلنٹ پر انحصار کرنا چاہیے ‘ عفت عمر

جمعرات 2 جولائی 2015 13:21

ہدایتکاروں کو نئے ٹیلنٹ پر انحصار کرنا چاہیے ‘ عفت عمر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے کہا ہے کہ ہدایتکاروں کو نئے ٹیلنٹ پر انحصار کرنا چاہیے ،شوبز میں نئے اور باصلاحیت فنکاروں کی آمد سے نئی جدت متعارف ہوئی ہے ۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی ، فلم اور ماڈلنگ میں نوجوان فنکاروں کی آمد سے فنانسرز کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف اچھے اور معیاری پروجیکٹس میں کام کر رہی ہوں اور میں تعداد کی بجائے معیار کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں ۔