امدادی پیکیج پر مذاکرات ریفرنڈم کے بعدہی ممکن ہیں،یورپی وزرائے خزانہ

جمعرات 2 جولائی 2015 13:23

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) یورو زون کے وزرائے خزانہ نے کہا ہے کہ یونان سے نئے امدادی پیکیج پر مذاکرات اتوار کو یونان میں ہونے والے ریفرنڈم سے پہلے نہیں ہو سکتے جبکہ یونانی وزیراعظم نے عوام سے ریفرنڈم میں شرائط کو مسترد کرنے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز یونانی وزیراعظم نے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سمیت ملک کے قرض خواہوں کی شرائط قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی تاہم انہوں نے تقریر میں عوام سے اپیل کی ہے کہ ریفرنڈم میں عالمی قرض خواہوں کی شرائط کی نفی کریں۔

یونان کی جانب سے تیس جون کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی قسط ادا کرنے کی مہلت ختم ہونے سے کچھ لمحات پہلے یورو زون سے نئے بیل آوٴٹ پیکیج کی درخواست کی گئی تھی۔اس درخواست پر بدھ کو یورو زون کے وزرائے خزانہ اجلاس ہوا جس میں یونان کی درخواست پر فیصلہ ملک میں اتوار کو منعقد ہونیوالے ریفرنڈم کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :