Live Updates

اسلام آباد : 35 پنکچر کا معاملہ، ہم 35 پنکچر پر بالکل بھی معافی نہیں مانگیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 13:30

اسلام آباد : 35 پنکچر کا معاملہ،  ہم 35 پنکچر پر بالکل بھی معافی نہیں مانگیں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے عارف علوی کے 35 پنکچر سے متعلق اعترافی بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 35 پنکچر پر کوئی معافی نہیں مانگ رہی میری عارف علوی سے ملاقات نہیں ہوئی ان سے پوچھوں گا کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا. جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے جو کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے. 35 پنکچر تو کیا میں کہتا ہوں کے حکومت نے 71 پنکچر لگائے ہیں کیونکہ 71 فی صد حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے ہں. یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے 35 پنکچر کا غلط الزام عائد کرنے کا اعترافی بیان دیتے ہوئے بجم سیٹھی سے معذرت کی تھی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات