گوجرانوالہ : پل ٹوٹنے سے ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں جا گریں ، 7 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 13:35

گوجرانوالہ : پل ٹوٹنے سے ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں جا گریں ، 7 افراد زخمی

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : گوجرانوالہ کے قریب موضع چھنانواں میں پل ٹوٹنے سے مال بردار ٹرین کی چار بوگیاں نہر میں گر گئیں،جس کے باعث وزیر آباد ، فیصل آباد ٹریک بندہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے موضع چھنانواں کےقریب ریلوےٹریک کا پل ٹوٹ گیا ،بوگیاں نہر میں گرنے کے باعث ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد وزیرآباد سیکشن کے درمیان پیش آیا ،مال بردار ٹرین فیصل آباد سے وزیرآباد آرہی تھی۔ جبکہ متاثرین کی مدد کے لیے ریلیف ٹرین کو لاہور سے روانہ کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :