عید مبارک کے بعد قانون ساز اسمبلی خمس بل اتفاق رائے سے پا س کرے گی‘چوہدری عبدالمجید

جمعرات 2 جولائی 2015 13:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) عید مبارک کے بعد قانون ساز اسمبلی خمس بل اتفاق رائے سے پا س کرے گی ۔خمس قرآن حدیث کے مطابق اہل بیت کا حق ہے ۔آئینی قانونی پیچیدگیاں وزیرقانون اظہر گیلانی اور پیر عتیق الرحمن فیض پوری ممبر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں دور کی گئی ہیں۔خمس سے اہل بیت کے سفید پوش لوگوں کی مالی معاونت ہو گی۔

اہل بیت سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے اسلام گڑھ پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں حاجی خالد حسین چوہدری صدر پریس کلب ومرکزی صدر تنظیم السادات آزاد جموں وکشمیر ومہاجرین مقیم پاکستان، شوکت علی گجر چیف آرگنائزر سیوا ہیلپ لائن ،حاجی محمد انور ایڈووکیٹ، خلیل یوسف سابق کوارڈینیٹر برائے وزیراعظم ،سید منورشاہ ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

سیدصابر حسین راجوری نے کہا کہ خمس بل آپ کی قیادت میں پاس ہوتا ہے تو پیپلز پارٹی کا بہت بڑا کارنامہ ہو گا۔ آپ نے آزاد کشمیر میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ دیے ہیں ۔ خمس بل کا پاس ہونا اہل بیت کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ آپ کی بڑی کامیابی ہو گی۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے وفد کو یقین دلایا کہ خمس پاس ہوگا۔