مقبوضہ کشمیر ‘بھارتی وزیر ’خاتون ڈاکٹر ‘کا کالرٹھیک کرتے پکڑیگئے

جمعرات 2 جولائی 2015 13:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی وزیرخاتون ڈاکٹر کے کوٹ کا کالر ٹھیک کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو مودی سرکار پر تنقید کا پہاڑ کھڑا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں ایک خاتون ڈاکٹر کے کالر کو ہاتھ لگا کربھارت بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا۔

بی جے پی کے رہنما اوروزیر صحت چودھری لعل سنگھ نے لکھن پور میں امرناتھ یاتریوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے لیڈی ڈاکٹر کے کوٹ کا کالر ٹھیک کرتے ہوئے کہا کہ بٹیا آپ کے کوٹ کا کالر ٹھیک نہیں خاتون نے خاموشی سے اپنا کالرٹھیک کرا لیایہ دیکھ کرپاس کھڑی لیڈی ڈاکٹر بھی الرٹ ہو گئی ،اس نے وزیر کے کچھ کہنے سے پہلے فورا اپنا کالر ٹھیک کر لیایہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیاجب یہ تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو طوفان کھڑا ہو گیا ۔ بھارتی عوام نے چودھری لعل سنگھ کی اس حرکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں خاتون کے کالر کو ہاتھ نہیں لگانا چاہئے تھا،ایسا کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :