جنوبی کوریا ، میرس وائرس کے باعث معاشی نقصانات کے ازالے کیلئے ساڑھے 13 ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ

جمعرات 2 جولائی 2015 13:59

سیوٴل ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جنوبی کوریا کی حکومت میرس وائرس کے با عث معاشی نقصانات کے ازالے کے لئے ساڑھے 13 ارب ڈالر مختص کرے گی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی حکمران پارٹی "سینوری" کے اراکین پارلیمنٹ کے سامنے میرس وائرس کے معاشی نقصانات کو دور کرنے کی خاطر ساڑھے 13 ڈالر مختص کئے جانے کا منصوبہ پیش کریں گے۔ملک میں میرس وائرس کے پھیلاوٴ سے خریداری کم ہو گئی ہے اور سیاحت کے شعبہ کو نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے میرس وائرس کے علاج کے لئے ہسپتالوں میں خصوصی کمرے تیار کئے جانے کے لئے بجٹ سے رقوم مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے اب تک 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 182 ہے۔