وائٹ ہاوس کی تصاویر لینے پر عائد 40 سالہ پابندی ختم

جمعرات 2 جولائی 2015 13:59

واشنگٹن ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وائٹ ہاوس نے عوام پر ایگزیکٹو مینشن کے دورے کے موقع پر تصاویر لینے پر عائد 40 سالہ پابندی ختم کر دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خاتون اول مشیل اوباما نے کہا کہ اب وائٹ ہاوس کی سیر کرنے والے اس کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر جاری کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس نے پالیسی میں اس تبدیلی کی وضا حت نہیں کی لیکن بعض اقسام کے کیمروں اور ان سے منسلک آلات جیسے کہ سیلفی اسٹک وغیرہ کی اب بھی یہاں ممانعت ہو گی۔

وڈیو کیمرا، ایسے کیمرے جن کا لینز اتارا جا سکتا ہے، ٹیبلٹس، ٹرائی پوڈ اور مونو پوڈ لے جانے پر پابندی برقرار رہے گی۔وائٹ ہاوس کے مطابق موبائل فون کیمرہ اور ایسے کیمرے جن کا لینز 3 انچ سے زیادہ نہ ہو، سیر کے دوران ساتھ رکھے جا سکیں گے۔