امریکی محکمہ خارجہ نے عدالتی حکم پر ہیلری کلنٹن کی مزید ای میلز جاری کر دیں

جمعرات 2 جولائی 2015 14:00

واشنگٹن ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک وفاقی جج کے حکم کی تعمیل میں سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے اکاوٴنٹ سے سیکڑوں صفحات پر مشتمل ای میلز جاری کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک وفاقی جج نے محکمہ خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ہیلری کلنٹن کی بطور سابق وزیر بھیجی اور وصول کی جانے والی 55,000 صفحات کی ای میلز کو یکے بعد دیگر جاری کرے۔

ان ای میلز کا پہلا سلسلہ اس سال مئی میں جاری کیا گیا تھا جبکہ محکمہ خارجہ نے ان کی ای میل کے55,000 صفحات کو جنوری 2016ء تک جاری کرنے کی مدت مقرر کی ہوئی ہے۔ان ای ملیز کی فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے معیار کو استعمال کرتے ہوئے نظر ثانی کی جا رہی ہے جس کے تحت کوئی بھی معلومات جس کا تعلق قومی سلامتی، ذاتی پرائیویسی، استحقاق اور تجارتی رازوں سے ہو، ان کا اجراء روکا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ریپبلکنز ای میلز کے اس تنازع کے پیش نظر اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اوباما انتظامیہ بن غازی میں ہونے والے حملے کے لیے تیار نہیں تھی جس میں امریکی سفیر سمیت 4 امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ریپبلکنز کا اصرار ہے کہ اوباما انتظامیہ نے اس حملے کی نوعیت کو چھپانے کی کوشش کی۔وا ضح رہے کہ ہلیری 2016ء کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ ان کے ریپبلکنز حریفوں کا موقف ہے کہ ہلیری کلنٹن نے ان ای میلز کو پبلک ریکارڈ سے اوجھل رکھنے کے لیے اپنے ذاتی اکاوٴنٹ کو استعمال کیا۔کہا جاتا ہے کہ ہلیری نے 2009 سے 2013 کے دوران بطور وزیر خارجہ اپنے ذاتی ای میل ایڈریس کو سرکاری خط و کتابت کے لیے استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :