ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،جان کیری

جمعرات 2 جولائی 2015 14:05

ویانا ۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم تاریخی ڈیل کو حتمی شکل دینے میں کچھ معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ویانا میں جاری مذاکرات میں شریک امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام مندوبین کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی جزئیات پر اتفاق کر لیا جائے۔ یاد رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ کیلئے ڈیڈلائن میں 7 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :