ولادی میر پیوٹن روسی میڈیا میں سب سے زیادہ مقبول سیاسی شخصیت بن گئے

جمعرات 2 جولائی 2015 14:06

ماسکو۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن ایسی 10 سیاسی شخصیات میں سر فہرست ہیں جن کا روسی ذرائع ابلاغ میں سب سے زیادہ تذکرہ آتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں ان کا ذکر مرکزی اور علاقائی ذرائع ابلاغ(اخبارات، رسائل، نیوزایجنسیز، ٹی وی ، ریڈیو اور ویب سائٹس) کے مختلف مواد میں 151755 مرتبہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری پوزیشن پر صدر یوکرین پیٹرو پوروشینکو اور تیسری پوزیشن پر روس کے وزیر اعظم دمیتری میدویدوف ہیں۔ ان کے علاوہ اس ریٹنگ میں امریکہ کے صدر بارک اوباما، یوکرین کے وزیر اعظم آرسینی یاتسینیوک ، روسی صدر کے پریس سیکرٹری دمیتری پیسکوو، جرمنی کی چانسلر آنجیلا میرکل، سابق صدر یوکرین ویکتور یانوکوویچ اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی شامل ہیں۔