روس اور یورپ کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا تا ریخی غلطی ہو گی،اٹلی

جمعرات 2 جولائی 2015 14:06

برلن۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) روس اور یورپ کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش سرا سر غلطی ہو گی کیونکہ متحدہ یورپ کا نظریہ روس کے خلاف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی کے وزیر اعظم ماتیو رینزی نے برلن میں ایک مقامی یونیورسٹی کے دور ے کے دوران کہا کہ یورپ کو روس کا مد مقابل ظاہر کرنے کی کوشش تاریخی اور سیاسی لحاظ سے سنگین غلطی ہے اور اس طرح کی پالیسی 'ثقافتی جرم' بھی ہے۔ ماتیو رینزی نے نشاندہی کی کہ انسداد دہشت گردی کی خاطر جد و جہد میں روس کی شرکت ضروری ہے اور روس جیسے بڑے ملک کو دہشت گردی کے خلاف اتحاد میں شامل نہ کرنا ناقابل معافی غلطی ہے۔

متعلقہ عنوان :