بان کی مون کا امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

جمعرات 2 جولائی 2015 14:13

اقوام متحدہ ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔ قبل ازیں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ممالک میں سفارتخانے کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات بحال کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ اپنے چارٹر کے مطابق ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی قدم سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :