پاک افغان سرحدی کشیدگی،کابل میں پاکستانی سفیر کی افغان وزارت خارجہ طلبی، سخت احتجاج
جمعرات 2 جولائی 2015 14:30
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) افغانستان نے کابل میں پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے حالیہ سرحدی جھڑپ پر باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ جمعرات کو افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر ابرار حسین کوطلب کر کے بتایا گیا کہ مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پولیس پر پاکستانی علاقے سے مبینہ طور پر فائرنگ پر افغان حکومت کو سخت تشویش ہے ۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد کے اس پار سے افغان سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی علاقے میں راکٹ اور ہلکے اسلحے سے فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ کابل میں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے دعویٰ کیا تھا کہ مبینہ پاکستانی فائرنگ سے ایک افغان سرحدی پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی فورسزنے افغانستان کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی کوشش کی تھی۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے علاقے میں عمارات تعمیر کررہا تھا ۔ افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ سیاسی امور کیلئے نائب وزیر خارجہ خلیل حکمت کرزئی نے پاکستانی سفیرکو بتایا کہ پاکستانی جانب سے مبینہ فائرنگ بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی حکومت کو کابل کی تشویش پہنچائے کیونکہ اس طرح کے اقدامات دونوں حکومتوں کی جانب سے تعلقات کی بہتری کیلئے نقصان دہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.