خانیوال ‘ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات

جمعرات 2 جولائی 2015 14:33

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات دیں تا کہ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122بھر پور طریقے سے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کر سکے۔

مزید ریسکیو1122 کی ماہ جون کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے مجموعی طور پر1812 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں ٹریفک حادثات کی507 ، جرائم کی98، ، آگ کی 21،پانی میں ڈوبنے کی7، میڈیکل کی930کالزاور متفرق کالز 249 تھیں۔ ان کالز پر اوسطاً7منٹ میں رسپانس کیا گیا۔ ریسکیو 1122نے کل1923مریضوں کو ریسکیو کیا جن میں سے250مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور 60موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 1613 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج نعیم احمد، اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد سلیم ،شفٹ انچارج شفقت رسول اور میڈیا کوارڈی نیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔