کراچی،بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواداور ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا
جمعرات 2 جولائی 2015 14:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ، بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواداور ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے گوادر سے کراچی آنے والی دو بسوں سے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا ہے۔
اس ضمن میں ایس پی بلدیہ اعجازہاشمی نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دوبسوں میں 4دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے گوادرسے کراچی میں داخل ہورہے ہیں تو پولیس نے ناکہ بندی کرکے شیرجان کوچ نمبربی ایس اے596کوروک دودہشت گردوں خالداحمدولدلال بخش اورامان اللہ ولدجمعہ کو گرفتار کرکے 4کلودھماکہ خیزموادبرآمدکرلیا ہے ۔(جاری ہے)
دھماکہ خیز مواد بس کے مختلف حصوں میں چھپایا گیا تھا ۔
اسی طرح بالاچ کوچ نمبرسی ایچ 17260کی تلاشی لی گئی توبس کے خفیہ خانوں سے ایرانی ڈیزل برآمدہواہے جس کو قبضے میں لیکردوافرادمنظورولدلال اورعمرولداکبرکوگرفتار کرلیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران دونوں مسافر بسوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کو گوادر سے واپسی پر گرفتار کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا گیاہے ۔مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.