این بی پی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 26 جولائی سے شروع ہوگا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:52

این بی پی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 26 جولائی سے شروع ہوگا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) فردوس اتحاد اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دسواں این بی پی باسکٹ بال ٹورنامنٹ چھبیس جولائی سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شروع ہوگا اس بات کا اعلان ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان نے کیا ۔