امریکہ میں مسلمان خاتون نے زبردستی حجاب اتروانے پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:54

میشی گن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امریکہ میں ایک مسلمان خاتون نے زبردستی حجاب اتروانے پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ماہاالدھا لیمی نامی خاتون نے مقامی مارکیٹ میں نو پارکنگ کی جگہ پر گاڑی کھڑی کی جس پر پولیس افسر اسے تھانے لے گیا جہاں زبردستی اس کا حجاب اتروایا گیا۔مشیگن کی ایڈیشنل کمشنر ڈائریکٹر کے مطابق خاتون نے کوئی دھمکی آمیز بات نہیں کی ماسوائے اس کے کہ وہ رو رو کر التجا کررہی تھی کہ اس کا حجاب نہ اتارا جائے۔

خاتون نے پولیس افسر سے کہاکہ اس کا مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی غیر مرد کے سامنے اپنا حجاب اتارے ۔ماہاالدھا لیمی نے پولیس افسر کو بتایا کہ وہ حجاب اتارنے کو اپنی تذلیل سمجھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

خاتون کے ساتھ ساتھ اس کا بیٹا بھی پولیس افسر کو سمھانے کی کوشش کرتا رہا تاہم اس نے ان ماں بیٹے کی بات نہیں مانی ۔متاثرہ خاتون نے تھانے سے چھٹکارا پاتے ہی فورا عدالت پہنچ کر پولیس افسر کے خلاف اپنی شکایت جمع کرائی ۔

خاتون نے عدالت کو بتایاکہ حجاب کے ساتھ بھی اس کی مکمل طور پرشناخت کی جاسکتی تھی لیکن پولیس افسر نے اسے حجاب اتارنے پر مجبور کیا جو ہمارے مذہبی عقائد کے اعتبارسے صریحاغلط ہے ۔علاوہ ازیں ڈےئربارن پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سیکورٹی کے پیش نظر خاتون کا اسکارف اتروایا گیا ۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پولیس افسر کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :