جرمنی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی بندش کا منصوبہ

جمعرات 2 جولائی 2015 14:55

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جرمنی کی مخلوط حکومت میں شامل تینوں جماعتوں کے سربراہ توانائی کی بنیادی پالیسیوں پر متفق ہو گئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق ایک حکومتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھورے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو بند کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

توانائی کے ان مراکز کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2.7 گیگا واٹ بنتی ہے۔ اس اجلاس میں جرمن چانسلرانجیلا میرکل، سوشل ڈیموکریٹ رہنما زیگمار گابریئل اور کرسچین سوشلسٹ یونین کے سربراہ ہورسٹ زیہوفر شریک ہوئے۔ اس اقدام کے ذریعے برلن حکومت تحفظ ماحول کے ان اہداف کو حاصل کرنا چاہتی ہے، جو اس نے 2020ء تک کے لیے طے کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :