داعش نے 4 کروڑ مسلمانوں کی حمایت حاصل کرلی،رپورٹ

جمعرات 2 جولائی 2015 14:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) حالیہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش کو 42 ملین مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے۔ داعش کی تیزی سے پھیلتی ہوئی دہشت گردی کی سرگرمیاں بہت سے ممالک کے لئے پریشانی کا باعث بن چکی ہیں اور اسی اثنامیں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کا اس انتہا پسند تنظیم کی حمایت کرنا ایک حیران کن امر ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر اس تنظیم کی سرگرمیوں پر کنٹرول نہ کیا گیا تو ان کی حمایت کرنے والوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو سکتا ہے جو دنیا کے مستقبل کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔ دریں اثنا داعش نے گزشتہ ہفتہ اپنی تنظیم کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے کا دن مختلف جگہوں پر دہشتگردی کر کے منایا تاہم ان حملوں میں سر فہرست تیونس کے ساحلی علاقے پر ہونے والا سانحہ تھا جس میں کم وبیش 30 برطانوی افراد دہشتگردی کا نشانہ بنے تھے۔

اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سروے کے مطابق ہر 4 میں سے ایک فرد نے شام میں موجود دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے والے لوگوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ تیونس میں ہونے والے حادثے میں برطانوی جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے لوگوں میں زیادہ ہمدردی پائی گئی۔

متعلقہ عنوان :