چکوٹھی،دوطرفہ تجارت جاری، 36مال بردار ٹرکوں نے امن برج کو کراس کیا

جمعرات 2 جولائی 2015 15:02

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)دوطرفہ مظفرآباد سری نگر تجارت جمعرات کے روز معمول کے مطابق جاری رہی 36مال بردار ٹرکوں نے کنٹرول لائن کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کو کراس کیا آزادکشمیر سے 11مال بردارٹرک مقبوضہ وادی مال لے کر گئے جبکہ مقبوضہ کشمیر سے25 مال بردار ٹرک آزادکشمیر آئے دوطرفہ تجارت آج جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی جبکہ ہفتہ اتوار کی چھٹی کے بعد آئندہ ہفتے دوطرفہ بس سروس پیر کے روز ہو گی اور دوطرفہ تجارت منگل تا جمعہ بغیر وقفے کے معمول کے مطابق جاری رہے گی۔