ملتان میں ریلوے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 2 جولائی 2015 15:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ملتان میں ریلوے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ملتان ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں ٹیکنیکل الاوٴنس سمیت دیگر مراعات دی جائیں اور کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :