انڈیا میں ڈیجیٹل ہفتہ منا کرملک بھر میں تیز انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے کی مہم میں تیزی لائی جا ئیگی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) انڈیا میں ڈیجیٹل ہفتہ منا کرملک بھر میں تیز انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے کی مہم میں تیزی لائی جا ئیگیڈیجیٹل ہفتہ منانے کا مقصد وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 2019 تک انڈیا میں ڈھائی لاکھ دیہات تک انٹرنیٹ پہنچانے کی مہم کی تشہیر ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی کوشش ہے 18 ارب ڈالرز کے فنڈز سے ملک بھر میں الیکٹرانک گورننس اور فون کی سہولت پہنچائی جائے تاہم تاج محل میں مفت وائی فائی جیسی نمائشی اقدامات کے باوجود پچھلی حکومت کی جانب سے 2011 میں شروع ہونے والی ملک میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی مہم انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکھر پرساد نے کہا کہ ہم ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے ٹیک آف کرنا چاہیے۔ مہم کا مقصد امیروں اور غریبوں میں فرق کو کم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :