واشنگٹن ‘ ہیلری کلنٹن کی ذاتی ای میلز منظر عام پر آگئی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امریکی محکمہ خارجہ نے صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی دو ہزار کے قریب ذاتی ای میلز کو پبلک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن کی ای میل کو وفاقی جج کے احکامات کے بعد شائع کیا گیا سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن مارچ کے مہینے سے اپنے ذاتی ای میل کے حوالے سے متنازعہ بنی ہوئی تھیں۔کلنٹن اپنے دور میں سرکاری کاموں کیلئے بھی ذاتی اکاوٴنٹ کا استعمال کیا کرتی تھیں جو امریکی قوانین کے خلاف ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ شائع کی گئی ای میل صرف سات فیصد ہیں۔ مزید ای میلز کو چھان بین کے بعد پبلک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :