کراچی اسٹاک ایکسچینج جون کے دوران بہترین کارکردگی کی بناپرایشیا پیسفک خطے کی دوسرا بہترین شیئر زمارکیٹ رہی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج جون کے دوران بہترین کارکردگی کی بناپرایشیا پیسفک خطے کی دوسرا بہترین شیئر زمارکیٹ رہی۔نئے مالی سال کے پہلے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

یکم جولائی کو کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 445 پوائنٹس اضافے کے بعد 34 ہزار 845 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

جون کے دوران مہنگائی بڑھنے کی رفتار توقعات سے کم رہنے اور دیگر مثبت خبروں کے باعث ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جون 2015 میں کراچی اسٹاک ایکس چینج منافع کے لحاظ سے ویتنام کے بعد ایشیا پیسیفیک کی دوسری بہترین مارکیٹ رہی۔ ایک ماہ میں 100 انڈیکس میں 1 ہزار 342 پوائنٹس یا 41 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :