بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت ،سٹیٹ بینک نے 359 ارب روپے90کروڑروپے6.5فیصدشرح سودپر فراہم کر دیئے

جمعرات 2 جولائی 2015 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت کا تسلسل جاری ہے ۔جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے 359 ارب روپے90کروڑروپے6.5فیصدشرح سودپر فراہم کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ا سٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی فراہمی کی گئی ،ا سٹیٹ بنک نے359 ارب روپے90کروڑروپے کی فراہمی ایک روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر کی ۔جس پر 6.50فیصدشرح سودطے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :