بالی ووڈ‘ شاہ رخ 2015 کے امیر ترین 100اداکاروں میں جگہ نہ بنا سکے

جمعرات 2 جولائی 2015 15:22

بالی ووڈ‘ شاہ رخ 2015 کے امیر ترین 100اداکاروں میں جگہ نہ بنا سکے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بالی وڈ پر راج کرنے والے کنگ خان کی بادشاہت اب خطرے میں پڑ گئی ہے۔جی ہاں مشہور امریکی میگزین فوربز کے مطابق شاہ رخ خان سال 14۔ 2015 کے امیر ترین 100 اداکاروں میں جگہ نہ بنا سکے جبکہ سلمان خان اور امیتابھ بچن 33.5 ملین ڈالر کما کر 71 ویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

اس لسٹ میں نامور ہالی وڈ شیننگ ٹیٹم اور لیوناڈر ڈی کیپریو 29ملین ڈالر کمائی کے ساتھ سلمان اور امیتابھ بچن سے پیچھے ہیں ، جن کے علاوہ اکشے کمار32.5ملین ڈالر کمائی کیساتھ76ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

میگزین کے مطابق امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ معروف ٹی وی شو” کون بنے گا کروڑ پتی “کی میزبانی سے بھی خاصی بڑی رقم کمائی جبکہ سلمان خان نے کئی کامیاب فلموں کے علاوہ شرٹس کے کاروبار سے 30ملین ڈالر کمائے جس کا بڑا حصہ انکے فلاحی ادارےBeing Humanمیں خرچ ہوا۔