الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے زیر انتظام کفالت یتا میٰ پروگرام کا میابی سے جاری ہے‘ ڈاکٹر ریاض

جمعرات 2 جولائی 2015 15:25

میرپور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر گلگت بلتستان کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے زیر انتظام کفالت یتامیٰ پروگرام کا میابی سے جاری ہے اب تک میرپور ضلع کے 141یتیم بچے گزشتہ دو سالوں سے اس پروگرام کے تحت دو ہزار پانچ سو روپے ماہوار وظیفہ وصول کر رہے ہیں ضلع کوٹلی میں 72یتیم بچوں کو اس سال سے وظیفہ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جبکہ الخدمت چھ سو بچوں کی کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت وظیفے دینے کا ہدف مکمل کیا جائے گا اس وقت 213یتیم بچوں کو پانچ لاکھ 32ہزار پانچ سو روپے ماہوار دیے جار رہے ہیں اس طرح سالانہ 63لاکھ90ہزار روپے اس مد میں خرچ ہو رہے ہیں اور چھ سو یتیم بچوں کی کفالت پر آٹھ لاکھ ماہوار در کار ہیں اس لیے ہم نے رقم کے حصول کے لیے بیرون ملک تارکین وطن کے ساتھ ساتھ مقامی مخیر اور صاحب ثروت لوگوں کی معاونت حاصل کرنے کے لیے ہم کوششیں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور کے صحافیوں کے اعزاز میں الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں کفالت یتامیٰ پروگران بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپور کے صدر راجہ محمد اسلم ،سابق امیدوار اسمبلی نعمان اکرم جرال ،پروفیسر بشارت اور جماعت اسلامی کے ضلعی قائم مقام امیر اشتیا احمد شہزاد بھی موجود تھے ۔

تقریب کے اختتام سے قبل کشمیر پریس کلب کے صدر الطاف حمید راؤ اور سیکرٹری جنرل شجاع جرال نے میڈیا کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ڈاکٹر ریاض احمد نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے زیر انتظام اب تک ضلع راولاکوٹ اور ضلع باغ میں آغوش ہومز آزادکشمیر کے نام سے کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں ۔