گڑھی دوپٹہ پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف مہم ‘ غیرملکی شراب برآمد ‘ دو گرفتار‘ ایک ملزم بااثر شخصیت کی سفارش پر رہا

جمعرات 2 جولائی 2015 15:25

مظفرآباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)گڑھی دوپٹہ پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف مہم ‘ غیرملکی شراب برآمد ‘ ایک ملزم گرفتار ‘ ایک ملزم کوبااثرشخصیت کی سفارش پررہاکردیاگیا ‘ گاڑی بھی چھوڑ دی گئی ‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزگڑھی دوپٹہ پولیس نے ایک لینڈ کروزر گاڑی سے چاربوتل غیرملکی شراب برآمدکرکے دوملزمان کوگرفتار کرلیااورگاڑی ضبط کرلی مگرایس ایچ اوگڑھی دوپٹہ نے دھرا معیارقائم کرتے ہوئے گرفتار ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درجکرلیا اوردوسرے ملزم جومحکمہ برقیات کاملازم ہے کوبااثرشخصیت کی سفارش پر رہاکردیااورگاڑی بھی واگزارکردی ایس ایچح او گڑھی دوپٹہ کے اقدام پر گڑھی دوپٹہ کے عوامی ‘ سیاسی ‘ سماجی حلقوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی شیخ نثاراحمد ‘ بدرالزمان اعوان ‘وقار اعوان ‘عبدالرشید خان ‘ فاروق قریشی اوردیگرنے کہاکہ گڑھی دوپٹہ تھانہ میں صرف غریبوں کے خلاف مقدمات درج کئے جاتے ہیں اورامیروں کوپروٹوکول دیاجارہاہے انہوں نے انسپکٹرجنرل پولیس اور ایس ایس پی مظفرآباد سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کا فوری نوٹس لیاجائے اوررمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں شراب میں گرفتاربااثرملزمان کو کیوں رہاکرکے ایک غریب شخص کے خلاف مقدمہ کیوں درج کیا گیا ۔