مظفر آباد‘پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اینڈ فیڈریشن بی ایچ یو چھتر کلاس کا ہنگامی اجلاس‘ رولز کے نوٹیفکیشن کی اجرائیگی کا خیر مقدم

جمعرات 2 جولائی 2015 15:27

مظفرآباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اینڈ فیڈریشن بی ایچ یو چھتر کلاس کا ہنگامی اجلاس، اجلاس میں مرکزی صدر شیخ منظور چیئرمین قاضی تنویر تحصیل صدر راجہ اسد نصاب اور پوری تحصیل سے ملازمین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رولز کے نوٹیفکیشن کی اجرائیگی کا خیر مقدم کیا گیا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ہیلتھ الاؤنس کے لیے فنڈز کی منظور ی کے باوجود ہیلتھ الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

تحصیل صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن راجہ اسد نصاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر سے ہیلتھ الاؤنس کے نوٹیفکیشن کی فوری اجرائیگی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہیلتھ الاؤنس کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری نہ کیا گیا تو ملازمین دوبارہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ملازمین تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کی ہیں تاہم انہیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔