آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کے ایجنڈے کو مکمل عملی جامہ پہنایاجائے گا‘چوہدری محمد اشرف

جمعرات 2 جولائی 2015 15:27

میرپور ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کی حکومت تعمیروترقی کے ایجنڈے پرعمل پیراہے اس کو مکمل عملی جامع پہنایاجائے گا۔ ترقیاتی عمل سے آزادکشمیرکے عوام یکساں طورپرزندگی کی جدید سہولیات مہیاہونگی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت مشنری جذبہ کے تحت کام کررہی ہے اور فلاح وبہبود کا جوسفرجاری رکھاہواہے وہ پایاتکمیل تک پہنچے گااور آزادکشمیرمعاشی خوشحالی کے لیے ٹریک پر آجائے گا۔

پیپلزپارٹی کی حکومت انسانیت کی فلاح وبہبود پریقین رکھتی ہے حکومت نے چارسال کے عرصہ میں جوعوامی سہولتوں کے لیے میگاپراجیکٹس دیئے ماضی کی حکومتیں 60 سالوں میں نہ کرسکیں تمام ادھورے منصوبوں کو مکمل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

میرپور تارکین وطن کا شہر ہے اس کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرئینگے،سرکاری اداروں کے آفسران عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت عوام کی خدمت کریں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میرپور کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت سہیل یونس زرگر کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس تقریب میں چیف انجینئر بلڈنگ سید ذوالفقار شاہ ، پراجیکٹ منیجر پی ایم یو ،شیخ شجاعت جلیل،ڈائریکٹر امور منگلا ڈیم آصف محمود،پراجیکٹ منیجر رٹھوعہ ہریام بریج شیخ ارشد،ایکسین امور منگلا ڈیم احمد علی،ایکسین پی ایم یو فرید احمد ،ایکسین برقیات میرپور نذیر مغل،اسٹیٹ آفیسر بلدیہ میرپور راجہ فیاض ،مسلم لیگ ن کے راہنماء چودھری محمد سعید، راجہ زبیر ایڈووکیٹ،مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور چودھری حق نواز، ڈی ایف او ، راجہ عمران شفیع ،ایس ڈی ایم بھمبر راجہ طارق خان ، ایس ڈی او برقیات خواجہ وقار ،بنک آفیسرراجہ منظور ٹیپو ،سردار واجدکے علاوہ دیگر آفیسران کی کثیر تعداد موجود تھی