جس مقام پر پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے‘ تعمیر وترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے‘ ساجد پہلوان

جمعرات 2 جولائی 2015 15:28

میرپور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد پہلوان نے کہا ہے کہ مجھے جو منصب ملا ہے وہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے مرہون منت ہے۔اس عہدے سے انصاف کروں گا۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی خصوصی ہدایت پر شہر کی تعمیر وترقی بلاتخصیص ذات برادری جاری ہے۔ناجائز تجاوزات سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے۔

کسی کو تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت آزادکشمیر بھر میں تعمیر وترقی کے جال بچھا رہی ہے۔ میرپور کی سڑکوں کی تعمیر و پیچ ورک کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیم کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کروا رہے ہیں۔پروپیگنڈہ کرنے والوں کو کچھ نہیں ملے گا۔میرا ضمیر مطمئن ہے۔ تعمیر وترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ جب سے منصب سنبھالا ہے شہر کے ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے۔ میرا ضمیر مطمئن ہے۔