سپیکر ایاز صادق نے قانون سازی کیلئے قومی اسمبلی میں ڈرافٹنگ کونسل تشکیل دینے کی منظوری دیدی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سپیکر ایاز صادق نے بین الاقوامی معیار کے مطابق قانون سازی کیلئے قومی اسمبلی میں ڈرافٹنگ کونسل تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں ڈرافٹنگ کونسل کی تشکیل کیلئے ہر پارٹی سربراہ سے ایک رکن اسمبلی کا نام مانگا جائے گا ۔ تمام اراکین کو کسی بھی بل کی تیاری کیلئے ڈرافٹس مین اور ریسرچرز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی نیا مجوزہ بل پہلے سے موجود قوانین سے متصادم نہ ہو ، کونسل سے سیاسی جماعتیں اور آزاد ارکان اسمبلی بھی مستفید ہو سکیں گے۔