ایڈم گیمیلی انجری کے باعث ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ سے دستبردار

جمعرات 2 جولائی 2015 15:40

ایڈم گیمیلی انجری کے باعث ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ سے دستبردار

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) برطانیہ کے مایہ ناز ایتھلیٹ ایڈم گیمیلی نے رواں سال چین میں ہونے والی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ سے انجری کے باعث دستبرداری ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈم گیمیلی برطانیہ کی جانب سے 100 اور 200 میٹر ریس میں کم ترین وقت کے دوران مقررہ فاصلہ عبور کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں ، انہوں نے 200 میٹر ریس میں 20 سیکنڈ اور 100 میٹر میں 10 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں فاصلہ عبور کر کے برطانیہ کی جانب سے ریکارڈ بنایا۔ ایتھلیٹ نے چین میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ سے دستبرداری کا فیصلہ ہیمسٹرنگ انجری اور 2016 میں اولمپکس کھیلوں کیلئے فٹنس بحال رکھنے کی غرض سے کیا۔