ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی، اے او کلینک کو شکست ۔

آذادانو ویٹر سی سی فتح یاب ، وقار کنڈی اور ایم سجاد کی عمدہ کار کردگی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:43

ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی، اے او کلینک کو شکست ۔

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں میزبان اے او کلینک کو آذادانوویٹرسی سی کے ہاتھوں دلچپسپ مقابلے کے بعد3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پٹرا۔ اے او کلینک کی جانب سے دیا گیا142رنز کا ہدف آذادانوویٹر سی سی نے آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔وقار کنڈی اور روئیدار خان نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اصغر علی شاہ اسٹیدیم کی برقی روشنیوں میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آذادانوویٹر سی سی نے ٹاس جیت کر ایاو کلینک کو پہلے کھیلنے کی وعوت دی۔ اے او کلینک نے مقررہ 20 اوورز میں6وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔ طیب ریاض نے 3چوکوں کی مدد سے 42رنز کی عمدہ اننگ کھیلی آصف خان نے 19، فیصل جاوید نے 18اور سلمان علی نے 14رنز کا اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

آذادانوویٹر سی سی کی جانب سے ایم سجاد نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 26رنز دیکر 3وکٹیں اپنے نام کیں ، ضمیر خان نے 2کھلاڑیوں کو پویلیں کی راہ دکھائی۔

جواب مین آذادانوویٹر سی سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف آخری اوور میں 7وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔ وقار کنڈی نے 2چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 39رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جبکہ روئیدارخان نے 30 اور عارف نے 20 ْقیمتی رنز بنائے۔ ایم زبیر آصف خان اور آصف انور نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرز ریاض خان اور اظہرعلی ۔اسکورر علی لاکھا تھے۔